کمشنر کی پراسیکیوشن افسروں کو مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت

کمشنر کی پراسیکیوشن افسروں کو مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایت

مقدمات کی مؤثر پیروی‘قانونی تقاضوں کی تکمیل اور عدالتوں میں شواہد کی بنیاد پر پیروی یقینی بنانا پراسیکیوشن افسروں کی بنیادی ذمہ داری :محمد علی‘ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس سے خطاب

 گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ مؤثر اور مضبوط نظامِ انصاف کے قیام میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔ مقدمات کی مؤثر پیروی، قانونی تقاضوں کی تکمیل اور عدالتوں میں ٹھوس شواہد و دلائل کی بنیاد پر پیروی یقینی بنانا پراسیکیوشن افسروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ پرفارمنس ریویو کمیٹی (پی آر سی) کے تحت پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ڈویژن بھر کے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز اور پراسیکیوشن افسروں کو ہدایت کی کہ مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مقدمات میں سزا کی شرح (کنوکشن ریٹ) بڑھانے کیلئے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے ۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی اور پیشہ ورانہ امور کو مزید بہتر بنانے کیلئے ماہانہ کارکردگی کا جامع فارمیٹ بھی مرتب کیا گیا، جسکے ذریعے ہر ضلع کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران ڈویژن بھر میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی، مقدمات کی پیروی، عدالتی امور میں پیش رفت اور محکمانہ اہداف کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...