کلر سیداں ، لاکھوں روپے کی لکڑی سمگل کرنیکی کو شش ناکام

کلر سیداں ، لاکھوں روپے کی لکڑی سمگل کرنیکی کو شش ناکام

30 لاکھ روپے کی سرکاری لکڑی دریا ئی راستہ سے سمگل کی جا رہی تھی

کلرسیداں(نمائندہ دنیا) تھانہ کلر سیداں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی دریائی راستے سے سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لکڑی قبضہ میں لے کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی۔ایس ایچ او نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ ٹمبر مافیا کے ارکان قیمتی لکڑی دریائی راستے سے سمگل کر یں گے جس پر وہ فوری طور پر دانگلی کے قریب واقع دریائے جہلم پر پہنچ گئے اور مختلف علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے سمگل کی جانے والی 30 لاکھ روپے مالیت کی قیمتی لکڑی از قسم دیار قبضہ میں لے کر محکمہ جنگلا ت کلر سیداں کے حوالے کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں