ڈیرہ تاجی کھوکھر : جنوبی افریقہ سے لائے گئے ایک شیر ، دو شیرنیاں عوامی توجہ کامرکز
ڈیرہ تاجی کھوکھر کے چڑیا گھر میں جنوبی افریقہ سے لائے گئے ایک شیر اور دو شیرنیاں عوامی توجہ کا مرکز بن گئیں
ترلائی کلاں(نمائندہ دنیا)، تینوں شیروں کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد امڈ آئی ، اس موقع پر بچوں نے خصوصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ،ڈیرہ تاجی کھوکھر کے چڑیا گھر میں بیرون ممالک سے لائے گئے نایاب جانور اور ہر قسم کے پرندے رکھے گئے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ جس طرح تاجی کھوکھر دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں اسی طرح جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کو پالنا تاجی کھوکھر کا تاریخی کارنامہ ہے ۔ شہریوں نے تاجی خان کھوکھر کی درازی عمر اور صحت یابی کیلئے دعا کی ۔