ملک کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنانامنشور ہے ، فائق شاہ

ملک کو معاشی اور دفاعی سپر پاور  بنانامنشور ہے ، فائق شاہ

امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی کا منشور پاکستان کو معاشی اور دفاعی سپر پاور بنانا ہے

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) ، عمران خان کے پاس اس وقت تاریخی موقع ہے کہ وہ قومی ملکی تعمیر میں اپنی بہترین ٹیم بنا کر کردار ادا کریں، امن ترقی پارٹی عملی منصوبہ دینے کیلئے تیار ہے ،انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، پیرس کلب اور سعودی عرب سے قرضوں میں بڑا ریلیف اور سرمایہ کاری غریب عوام اور ملک کا مقدر بدل سکتی ہے ، تعلیم، صحت، صنعتی و زرعی ترقی کو اوّلین ترجیح دی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں