صدر آزاد کشمیر کا جدید ترین مڈ لینڈڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا دورہ

صدر آزاد کشمیر کا جدید ترین مڈ  لینڈڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا دورہ

آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے مظفرآباد سرینگر شاہراہ پر ٹنڈالی کے مقام پر قائم جدید ترین مڈ لینڈڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا

مظفرآباد(صباح نیوز) جدید ترین ہسپتال نے 2013میں باقاعدہ طبی سہولتوں کی فراہمی شروع کی تھی،ہسپتال پہنچنے پر صدر آزادکشمیر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال حسین، ریڈ کریسنٹ آزادکشمیر کے چیئرمین اعجاز رضا چودھری، ممتاز یورالوجسٹ ڈاکٹر نعیم احمد بٹ، ڈاکٹر علی شیخ، ڈاکٹر شبنم اور ہسپتال کے عملے اور انتظامیہ کے ارکان نے بھرپور استقبال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں