سردار صغیر چغتائی اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری

سردار صغیر چغتائی اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے آپریشن   جاری

زخمی ذیشان کے انکشاف کے بعد نئی بحث شروع،وزیر اعظم آزادکشمیر کا تنویر الیاس کو فون

اسلام آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کے امیدوار اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ساتھیوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن تیسرے دن بھی جاری رہا، حادثے میں زخمی ہونے والے ذیشان جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ حادثے کا شکار ہو کر دو نہیں تین گاڑیاں دریائے جہلم میں بہہ گئی تھیں،اس بیان کے بعد ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے ،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فارو ق حیدر خان سردار تنویر الیاس خان کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں رہے ، انہوں نے کہا کہ سردار صغیر خان ریاست کا سرمایہ تھے وہ بہترین پارلیمنٹیرین تھے ، ان کے جانے کا نقصان صرف ان کے حلقے یا جماعت کو ہی نہیں بلکہ ریاست بھر کو ہوا ہے ،غوطہ خور ٹیم نے ہیوی مشینری کی مدد سے حادثے کا شکار ہونے والی ایک کار باہر نکال لی ہے تاہم سردار صغیر چغتائی کی گاڑی کا ابھی تک سراغ نہیں لگایا جا سکا،قبل ازیں سردار صغیر چغتائی کے بیٹے احمد صغیر نے ایک ویڈیو انٹرویو میں اس حادثے کو سیاسی قتل اور سازش قرار دیتے ہوئے آزادکشمیر اور پاکستان کے اداروں سے تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں