راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کاصفائی نظام سنبھال لیا

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کاصفائی نظام سنبھال لیا

البائراک سے 7 سالہ کنٹریکٹ گزشتہ روز ختم ،25سوسے زائدورکرزڈیوٹی دینگے،صفائی کیلئے 210 گاڑیاں استعمال کی جائینگی ،چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی صفائی کا نظام آج یکم دسمبر سے خود سنبھال لیا ہے ، البائراک سے 7 سالہ کنٹریکٹ گزشتہ روز 30 نومبر کو ختم ہو گیا ہے ،2500 سے زائد ورکرز تین شفٹوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دینگے ۔ مانٹیرنگ کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین کرنل (ر) اجمل صابر راجہ نے کہا کہ تمام یونین کونسلوں کی صفائی کا نظام خود سنبھال لیاہے ، البائراک میں کام کرنے والے 1436 سینٹری ورکرز اب آر ڈبلیو ایم سی کی زیر نگرانی کام کرینگے ، صفائی کے آپریشن میں 210 گاڑیاں زیر استعمال میں لائی جائینگی ، انھوں نے کہا کہ خود کام کرنے سے ماہانہ 30 فیصد سے زائد بچت ہو گی، شہری کسی بھی شکایت کی صورت ہماری ہیلپ لائن نمبر 1139پر رابطہ کریں فی الفور ازالہ کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں