کیڈٹ کالج فتح جنگ کا میٹرک کا نتیجہ بے مثال رہا
اسلام آباد (دنیا رپورٹ)کیڈٹ کالج فتح جنگ نے گزشتہ سالوں کی طرح اپنا بے مثال ریکارڈ بر قرار رکھا ۔
راولپنڈی بورڈ کے رزلٹ کے مطابق مجموعی طور پر رزلٹ 100 فیصد رہا جس میں تمام کیڈٹس نے A+گریڈ حاصل کیا ۔ اس موقع پر بورڈ آف گورنر کے چیئرمین نے کالج کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر حسنات احمد سپرا کی انتھک محنت، اساتذہ اور پرنسپل کی بے پناہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ، اوّل آنے والے کیڈٹ شاہوار حر جن کا تعلق جھنگ سے ہے کے والدین کو مبارکباد کا خط لکھا ، چیئرمین نے تلقین کی کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔