بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، سوتیلا باپ گرفتار

بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل، سوتیلا باپ گرفتار

راولپنڈی (خبرنگار) سوشل میڈیا پر بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، شکایت سامنے آنے پر سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا۔

جمعرات کو ایس پی پوٹھو ہار سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا حکم دیدیا، ریس کورس پولیس نے بچی پر تشدد کے واقعہ کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کے سوتیلے باپ خاورکو گرفتار کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کے مطابق بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے، ملزم کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ علاوہ ازیں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی نے کم سن بچی پر تشدد کرنیوالے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا۔ چیئر پرسن سارہ احمد نے کہا کہ تشدد کا شکار بچی کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں