ایف نائن پارک میں پہلی اسلام آباد ڈیوتھلون کا انعقاد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن (Islamabad Cycling Association) اور ۔۔۔
اسلام آباد رن ود اس(Islamabad Run with us)کے اشتراک سے اتوار کے روز ایف نائن پارک میں پہلی اسلام آباد ڈیوتھلون (Islamabad Duathlon) کا انعقاد کیا جس میں پاکستان بھر سے شہریوں کو کثیر تعداد نے شرکت کی، اسلام آباد ڈیوتھلون کی طرز پر مقابلوں کا انعقاد پہلی بار کیا گیا، اس طرز کی سرگرمی میں کھلاڑی پہلے دوڑ لگاتے ہیں پھر سائیکل چلاتے ہیں اور پھر دوبارہ دوڑ لگاتے ہیں جس میں کھلاڑیوں کو مقررہ وقت کے اندر مختلف اہداف حاصل کرنے ہوتے ہیں، ان مقا بلوں میں کھلاڑیوں کو دو مختلف کیٹیگریز اولمپک اور سپرنٹ میں تقسیم کیا گیا تھا۔ سپرنٹ میں کھلاڑیوں کو چھوٹے جبکہ اولمپک ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو بڑے اہداف دئیے گئے تھے ،بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق نے پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔