راولپنڈی کارڈیالوجی میں ارجنٹ ٹیسٹ کائونٹر قائم

راولپنڈی کارڈیالوجی میں ارجنٹ ٹیسٹ کائونٹر قائم

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کیلئے ایکسپی ڈیشیس ارجنٹ ٹیسٹ کاؤنٹر قائم کر دیا گیا۔ اس اقدام سے دور دراز علاقوں سے آنے والے دل کے مریضوں کا اسی دن ٹیسٹ کیا جائے گا ۔۔

جس سے ان مریضوں کو دوبارہ ہسپتال نہیں آنا پڑے گا، اس اقدام سے مریضوں کے وقت اور پیسے کی بچت ہو گی، سول سوسائٹی نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ کے اس اقدام کو قابل ستائش قرار دیا ہے۔ راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ایمرجنسی میں علاج مکمل طور پر مفت کیا جاتا ہے بشمول تمام ٹیسٹ اینجیو گرافی، اینجیو پلاسٹی اور سی ٹی سکین تک کے ٹیسٹ مفت کیے جاتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں