اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر اضافی پولیس عملہ تعینات

 اسلام آباد کے تفریحی مقامات پر اضافی پولیس عملہ تعینات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے عید الفطر کے حوالے سے شہریوں کے مختلف تفریحی مقامات پر جانے کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل دے دی، افسران و عملہ کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔

 ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے متعلقہ محکموں کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہر بھر کے بس اڈوں اور شاپنگ مالز پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کارروائیاں جاری رکھیں گے، عید کے روز دامن کوہ، فیصل مسجد، لیک ویو پارک، مری جانے والے راستوں پر ضلعی انتظامیہ کی خصوصی ٹیمز تعینات ہوں گی، شکر پڑیاں، ایف نائن پارک، جیسمین گارڈن سمیت دیگر تفریحی مقامات پر اسسٹنٹ کمشنرز کی ڈیوٹیز ہونگی، تفریحی مقامات پر اسلام آباد پولیس اہلکار وں کیسا تھ خواتین کی نفری بھی تعینات کی جائے گی۔ تفریحی مقامات پر شہریوں کو واک تھرو گیٹس سے چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں