شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، ڈی سی مری

شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے، ڈی سی مری

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر ملکہ کوہسار میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

آر ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مری اور گردونواح میں صفائی مہم میں مصروف ہیں۔ پی ایچ اے کی جانب سے مری کی قدرتی خوبصورتی میں مز ید اضافے کیلئے پودے لگانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او آر ڈبلیو ایم سی رانا ساجد صفدر سے ملاقات کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر مری نے آر ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر صفائی کے مثالی انتظامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں