خواتین کو ہراساں کر نے پر مقدمہ

  خواتین کو ہراساں کر نے پر مقدمہ

راولپنڈی (خبر نگار) گھر میں گھس کر خواتین کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 تھانہ صادق آباد پولیس کو حسنین قریشی نے بتایا کہ میری ہمشیرہ (م) بی بی کی شادی قاموس اکبر سے ہوئی تھی، قاموس اکبر و دو نامعلوم افراد نے گھر آ کر اسلحہ کے زور پر ہماری خواتین کو ڈرایا دھمکایا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں