راہزنی میں ملوث 2ملزم گرفتار، اسلحہ و مو بائل فون برآمد

 راہزنی میں ملوث 2ملزم گرفتار، اسلحہ و مو بائل فون برآمد

اسلام آباد(اے پی پی)تھانہ مارگلہ پولیس نے راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے دوارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونیوالا اسلحہ معہ ایمونیشن اور موبائل فون برآمد کرلئے۔

گرفتار ملزمان کی شنا خت نعیم حسین اور نوید ظفر کے ناموں سے ہو ئی ہے ، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزمان نے تھا نہ مار گلہ اور تھا نہ شالیمار کے علا قوں میں متعدد وارداتیں کر نے کا ا عتراف کیا ہے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں