عالم اسلام فلسطینیوں پر مظالم بندکر ائے ،علامہ ریاض حسین شاہ

 عالم اسلام فلسطینیوں پر مظالم بندکر ائے ،علامہ ریاض حسین شاہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) فلسطین غزہ کو کربلا بنادیا گیا ہے، مسلمان صیہونی درندگی کی زد میں ہیں۔

بچوں، جوانوں\' خواتین کا قتل عام کیا جا رہا ہے ، ہر طرف بارود کی بارش ہے ،مسجد اقصیٰ کی حرمت پامال کی جارہی ہے ۔عالم اسلام فلسطینیوں پر مظالم بندکرانے کیلئے کردار ادا کرے ، غزہ کو کربلا بنادیا گیا ،امہ فلسطینی مسلمانوں کا درد کو محسوس کرے ، یہ سب حالات تمام مسلمان ر ہنمائوں سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اپنے ذاتی اختلافات اور ملکی مفادات سے بالاتر ہو کر متفق و متحد ہو جا ئیں ۔  ان خیالات کا اظہار مفکر اسلام مفسر قرآن علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے ، ادارہ تعلیمات اسلامیہ مدارس کے طلبہ سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے امت مسلمہ سے اپیل کی صدقہ زکوٰۃ ، مالی امداد اور خوراک بے گھر ہونے والے فلسطین غزہ کے مسلمانوں کو بھجوائی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں