کمشنر، ڈی سی راولپنڈی کا دورہ اڈیالہ جیل و ایس او ایس ویلج

کمشنر، ڈی سی راولپنڈی کا دورہ اڈیالہ جیل و ایس او ایس ویلج

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)عید پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک اور آر پی او بابر سرفراز الپا نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل اور ایس او ایس ویلج کا دورہ کیا۔

انہوں اڈیالہ جیل میں موجود 15سال سے کم عمر کے بچوں کو عیدی دی اوران میں تحائف تقسیم کئے ۔انہوں نے اڈیالہ جیل میں قائم ہسپتال کا معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی، کمشنر عامر خٹک نے اڈیالہ جیل ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج و معالجہ کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔ کمشنر، آر پی او اور ڈپٹی کمشنر ایس او ایس ویلج گئے ، انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کے ساتھ مل کر عید کا کیک کاٹا اور بچوں میں عیدی اور گفٹس تقسیم کئے ۔بعدازاں انہوں نے چائلد پروٹیکسن بیورو کا دورہ کیا ،علاوہ ازیں انہوںنے ہولی فیملی ہسپتال کا دورہ بھی کیا،ہولی فیملی ہسپتال کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مٹھائی کا تحفہ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں