بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ، خرم نواز گنڈاپور

 بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ، خرم نواز گنڈاپور

اسلام آباد( اپنے رپورٹرسے )پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھوکے کی ضرورت پیزا نہیں گندم کی سستی روٹی ہے ۔

ا یئر ایمبو لینس کے نمائشی منصوبے سے زیادہ اہم ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانا ہے ۔سرکاری ہسپتالوں میں ایک ایک بیڈ پر دو دو مریض لیٹے نظر آتے ہیں۔ہسپتالوں میں گندگی کا یہ عالم ہے کہ بیمار مزید بیماریاں لے کر نکلتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز صدر پاکستان عوامی تحریک قاضی شفیق،صدر عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قومی وسائل کا جائز استعمال ہی اصل گڈ گورننس ہے ۔ ایئر پورٹ پر بچی اور ریلوے اہلکار کا خاتون پر تشدد شرمناک واقعات ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں