گرین لیگیسی انیشی ایٹو کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں، رومینہ خورشید

گرین لیگیسی انیشی ایٹو کے فروغ کیلئے پر عزم ہیں، رومینہ خورشید

اسلام آباد(نامہ نگار)پاکستان گرین لیگیسی انیشی ایٹو کو فروغ دینے کے لئے پر عزم اور مل کر کام کرنے کے لئے تیارہے ۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ بین الاقوامی گرین پارلیمنٹیرینز کاکس کے قیام پر کام کر رہی ہے ، قدرتی ماحول کو بچانے کیلئے ا یتھو پیا کا تعاون درکار ، ایک دوسرے کی کامیابی سے سیکھنے کے لئے مل کر کام کرسکتے ہیں۔گزشتہ روز ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدارترقی اور ایتھوپیا کے سفارت خانے کے زیر اہتمام گرین لیگیسی انیشی ایٹوکے موضوع پر مشترکہ سیمینار سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے بھی خطاب کیا ۔ ایتھوپیا کے سفیر جیمل بیکر عبداللہ نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا ۔ ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سفیر کو یادگار ی شیلڈ پیش کی ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں