قتل اور اقدام قتل میں مطلوب 2اشتہاری گرفتار

 قتل اور اقدام قتل میں مطلوب 2اشتہاری گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار ) دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ صدر واہ پولیس نے فائرنگ کرکے اہلیہ کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم امداد اللہ کو گرفتار کر لیا۔۔۔

اشتہاری مجرم نے گھریلورنجش پر فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ فاطمہ ٍبی بی کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں سال 2018میں تھانہ صدر واہ میں درج کیا گیا تھا۔ ادھر صادق آبادپولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم معین اشفاق کو گرفتار کر لیا، معین اشفاق نے ساتھیوں کے ہمراہ لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے انتظار احمد کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ شہری کی مدعیت میں سال 2022میں تھانہ صادق آباد میں درج کیا گیا تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں