تمام تھانوں کے علاقوں میں نائٹ پیٹرولنگ آفیسرز تعینات

تمام تھانوں کے علاقوں میں نائٹ پیٹرولنگ آفیسرز تعینات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں نائٹ پیٹرولنگ آفیسرز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ نائٹ پیٹرولنگ آفیسرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر اے ایس آئی رینک کے نائٹ پیٹرولنگ آفیسرز تمام تھانوں کے علاقوں میں تعینات کئے گئے ہیں، نائٹ پیٹرولنگ آفیسرز کے ساتھ نوجوان پولیس اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں