نمل میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

نمل میں کلچرل فیسٹیول کا انعقاد

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی تھے۔

ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈیئر شہزاد منیر، مختلف سفارتخانوں کے نمائندوں، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران،طلبہ نے شرکت کی۔تقریب میں طلبا نے روایتی ملبوسات کی نمائش کے ساتھ، ثقافتی رقص بھی پیش کئے ، چاروں صوبوں کے علاوہ، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، ہزارہ اور سرائیکی کلچر کی نمائندگی بھی کی گئی۔ ریکٹر نمل نے مختلف بین الاقوامی سٹالز، قومی سٹالز، کتاب میلہ اور فوڈ سٹالز کا دورہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں