اسلام آ باد، 20 ملزم گرفتار، 9 پستول، 4 کلو منشیات برآمد

اسلام آ باد، 20 ملزم گرفتار، 9 پستول، 4 کلو منشیات برآمد

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے 20 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ آبپارہ پولیس نے نوائل مسیح کو گرفتار کرکے 10 لٹر شراب، تھانہ کوہسار پولیس نے طارق مسیح اور طاہر محمود سے 620 گرام ہیروئن اور ایک پستول برآمد کرلیا۔

 تھانہ مارگلہ پولیس نے ملزم جمیل سے پستول، کر اچی کمپنی پولیس نے عدیل عامر سے 20 بوتلیں شراب برآمد کی۔ تھانہ گولڑہ پولیس نے سلیمان اور نہا ر محمد سے 2 پستول برآمد کئے ۔ سنبل پولیس نے آ فتا ب سے 1,110گرام چرس ، سنگجا نی پولیس نے شاہ حسین، زبیر، حذیف اللہ اوروسیم خا ن سے 2 پستول، 1,470گر ام ہیر وئن برآمد کی ۔ نو ن پولیس نے وسیم خا ن سے 210گر ام چرس برآمد کی ، ہمک پولیس نے سجا و ل مسیح کو گرفتار کرکے 10 لٹر شراب برآمد کی ، لو ہی بھیر پولیس نے ملزم نوید احمد سے 515گر ام ہیروئن، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے اویس اور خضر سے 380گر ام چرس اور پستول، بہارہ کہو پولیس نے زریا ب اور سمیر احمد سے پستول، شہزاد ٹا ؤن پولیس نے صادق سے پستول برآمد کیا۔ مقدمات درج کر لئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں