مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آ پریشن پھر شروع

مری میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آ پریشن پھر شروع

مری(نمائندہ دنیا) دو دن کے وقفہ کے بعد گز شتہ روز مری میں غیر قانونی تعمیرات و تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن پھر شروع کردیا گیا۔۔۔

ضلعی انتظامیہ نے کشمیری بازار اورنیر گول روڈ پر ہیوی مشینری کے ذریعے آپریشن کیا ،مذکورہ روڈ پر زیر تعمیر عمارتوں کے متعدد حصے مسمار کر دیئے گئے ہیں۔ آپریشن میں ایم سی، سول ڈیفنس،پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں، روڈ پر موجود تعمیراتی مٹیریل کو بھی ضائع کر دیا گیا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے مری میں تعمیراتی مٹیریل لانے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں