راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 4 ٹرک سامان ضبط

 راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 4 ٹرک سامان ضبط

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران پشاور روڈ نصیر آباد، الہ آباد، ویسٹر یج کے علاقوں سے 4 ٹرک سامان قبضے میں لے لیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی کے شعبہ انسداد تجاوزات نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن کیا ۔اس موقع پر وہاں موجود بینچ ریڑھیاں،سٹال،پھٹے ،کرسیاں اوردیگر سامان قبضے میں لے کر فٹ پاتھوں اور دکانوں کے باہرپختہ تھڑوں کو مسمارکر دیا گیا ۔اس مو قع پر سی ای او سید علی عرفان رضوی نے کہاکہ تجاوزات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا ئیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں