لین دین کے تنازع پر 9افراد کے تشددسے نوجوان جاں بحق

لین دین کے تنازع پر 9افراد کے تشددسے نوجوان جاں بحق

راولپنڈی (خبرنگار) موٹر سائیکل کے لین دین تناز ع پر نو افراد کا نوجوان پر تشدد، مکے ، لاتیں مار مار کر قتل کر دیا۔

تھانہ ا یئر پورٹ پولیس کو اجمل نے بتایا کہ چند روز قبل میرے بھائی محمد اکمل کا موٹرسائیکل کے لین دین پر بیدار بخت، اویس خان و دیگر نو افراد سے جھگڑا ہوا تھا، گزشتہ روز محمد اکمل کسی کے بلانے پر گھر سے باہر گیا جو رات گئے تک گھر واپس نہ آیا ، ہم نے اس کی تلاش شروع کی تو تنویر شاہ نے بتایا کہ بیدار بخت،اویس، ذیشان، فیضان، نجم، عادل شاہ، آصف، بلا مختیار وغیرہ نے میرے ذریعے اکمل کو بلایا تھا۔ بعد ازاں بند گلی میں دیوار کیساتھ پڑی میرے بھا ئی اکمل کی تشدد شدہ لاش ملی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں