موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون گرفتار

 موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والی خاتون گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس نے موٹروے پولیس کے اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ کی شناخت فرح کے نام سے ہوئی، ملزمہ نے کارسرکار میں مزاحمت کی اور روکنے کے باوجود پیٹرولنگ آ فیسر محمد صابر کو گاڑی سے ہٹ کیا اور فرار ہو گئی تھی،واقعہ کا مقدمہ موٹروے پولیس کی مدعیت میں دو جنوری کو تھانہ نصیرآباد میں درج کیا گیا تھا۔ ملزمہ گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور ہو گئی تھی۔ وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی،ملزمہ کو اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلا کر شہری کو زخمی کرنے کے جرائم میں چالان کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں