ایمر جنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے 16 پٹرول پمپوں کا آڈٹ مکمل کر لیا

 ایمر جنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے 16 پٹرول پمپوں کا آڈٹ مکمل کر لیا

اسلام آباد(ماہتاب بشیر/خصوصی رپورٹر)ایم سی آئی کے ذیلی شعبہ ایمر جنسی و ڈیزاسٹر مینجمنٹ نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں قائم 16 پٹرول پمپوں کا آڈٹ مکمل کرلیا۔۔۔

 پندرہ کا آڈٹ رواں ہفتے مکمل کر لیا جائے گا جبکہ تمام پٹرول پمپوں کی انتظامیہ کو اسلام آباد فائر پریونشن و لائف سیفٹی ریگولیشنز 2010 پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایم سی آئی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں عمارتوں کا فائر آڈٹ کرنے کے بعد سیفٹی انتظامات کی نشاندہی کی جا رہی ہے جسکے بعد پٹرول پمپ مالکان پاکستان ا نجینئرنگ کونسل سے سر ٹیفائیڈ ماہر کنسلٹنٹس سے فائر سیفٹی پلان بنوائیں گے اور ادارے کی باضابطہ منظوری حاصل کرنے کے بعد ، فائر سسٹم اور آلات کی تنصیب یقینی بنائیں گے ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی آ ئی رانا وقاص انور نے کہا اسلام آباد کو فائر سیفٹی کے حوالے سے ایک رول ماڈل شہر بنایا جائیگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں