پولیس اہلکار منشیات فروشی پر گرفتار

  پولیس اہلکار منشیات فروشی پر گرفتار

راولپنڈی(خبر نگار)راولپنڈی پولیس کے اہلکار ہیڈ کانسٹیبل تقدیس کو منشیات فروشی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ گوجر خان کاشف ملک کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل تقدیس سے مخبر کی اطلاع پر فرضی خریداری کی گئی اور اس دو ران دو کلو منشیات بر آمد ہوئی جس پر مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا، ملزم ایلیٹ ہیڈ کوارٹرز میں تعینات تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں