ڈاکو 25 تولے سونا، 1 لاکھ روپے، 8 موبائل فون لوٹ کر فرار

ڈاکو 25 تولے سونا، 1 لاکھ روپے، 8 موبائل فون لوٹ کر فرار

راولپنڈی(خبرنگار)تین ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کر دیا۔ تھانہ دھمیال کی حدود میں تین مسلح ڈاکو وسیم نامی شخص کے گھر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25 تولہ سونا اور 3 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔

ادھر مختلف علاقوں سے 16 موٹرسائیکل چوری ہوگئے جبکہ لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فونز چھین لئے گئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ میں حمزہ سے ڈاکو 2 موبائل فون اور 1 لاکھ روپے، بنی کے علاقہ میں عبدالصمد، عبداللہ بھٹی، عبداللہ سعید، زین رشید سے دو موٹرسائیکل سوار ڈاکو 3 موبائل فون، 2 گھڑیاں، صادق آباد میں ابرہیم خان سے ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 4500 روپے لے گئے۔ ویسٹریج میں شبانہ سے دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے بیگ چھین لیا۔ ویسٹریج میں ہی چور ملک بشارت کے گھر سے 17 لاکھ کا سونا اور 6 لاکھ روپے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں