سپیشل پروٹیکشن یونٹ فعال مزید 140 پولیس اہلکار تعینات

 سپیشل پروٹیکشن یونٹ فعال مزید 140 پولیس اہلکار تعینات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو فعال کردیا گیا، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو چائنیز شہریوں کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے فعال کیا گیا ہے۔

سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں مزید 140 پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے، ایس ایس پی سکیورٹی ڈویژن نے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ چائنیز اور غیر ملکی شہریوں کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں