راولپنڈی ، بارشوں کی پیشگوئی جشن بہاراں فیسٹیول موخر

 راولپنڈی ، بارشوں کی پیشگوئی  جشن بہاراں فیسٹیول موخر

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی نے شدید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث تین روزہ جشنِ بہاراں فیسٹیول کی تقریبات موخر کر دیں۔

ترجمان پی ایچ اے کے مطابق فیسٹیول کا انعقاد 26سے 28 اپریل تک علامہ اقبال پارک راولپنڈی میں ہونا تھاجسے شدید بارشوں کے الرٹ کے سبب موخر کر دیا گیا ہے ،حتمی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائیگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں