جاز ڈیجیٹل طلبا کا مستقبل تابناک بنانے کیلئے کوشاں

 جاز ڈیجیٹل طلبا کا مستقبل  تابناک بنانے کیلئے کوشاں

اسلام آ باد ( دنیا رپورٹ )جاز ڈیجیٹل طلبا کا مستقبل تابناک کیلئے کوشاں ، روایتی سکولوں کے نیٹ ورکس دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہزاروں طلبا و طالبات کو آئی سی ٹی کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے میں مدد فراہم کر رہا ہے ۔

یہ پروگرام پاکستان بھر میں 1,600سے زائدTCF سکولوں کی معاونت کرتا ہے ، جس سے 180,000 سے زائد طلبا پہلے ہی مستفید ہو چکے ہیں۔ جاز ملازمین نے ڈیجیٹل لرننگ پروگرام سے حاصل کردہ تجربات کو دیکھنے کے لیے TCF طلبا کے ساتھ مصروف دن گزارا۔ جاز کے چیف کارپوریٹ اینڈ ریگولیٹری افیئرز آفیسر سید فخر احمد نے کہا جاز خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے کو شاں ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں