14 سماج دشمن عناصر گرفتار،8موٹر سائیکل ،واسلحہ برآمد

14 سماج دشمن عناصر گرفتار،8موٹر سائیکل ،واسلحہ برآمد

راولپنڈی(خبر نگار)پولیس نے سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروا ئیوں میں 14ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

 ایس ایچ او ٹیکسلا گلتاج راجہ کے مطابق موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کر کے چوری شدہ 8 موٹرسائیکل، اسلحہ ، چار موبائل فونز، 2 موٹریں اور 37ہزار روپے برآمد کئے گئے ، ملزمان کی شناخت یاسر محمود اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایس ایچ او واہ کینٹ سب انسپکٹر عثمان پرویزکے مطابق نقب زنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم بشارت نذیر ، اغوا و دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد باسط کو گرفتار کیا گیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں