ڈی آ ئی جی آ پریشنز کے احکامات پر 15بڑے منشیات ڈیلرز گرفتار

  ڈی آ ئی جی آ پریشنز کے احکامات پر 15بڑے منشیات ڈیلرز گرفتار

اسلام آباد( عادل تنولی )ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر منشیات کیخلاف آپریشن میں وفاقی پولیس کی بڑی کامیابی ، تعلیمی اداروں سمیت ڈرگ پارٹیز میں منشیات سپلائی کرنے والے با اثر 15 بڑے منشیات ڈیلروں کو گرفتار کرلیا گیا ۔۔۔

جن کے قبضے سے بھاری تعدا د میں اسلحہ، کرسٹل، چرس، نشہ آور گولیاں اور درجنوں کارٹن شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات ڈیلرز میں انٹرنیشنل ڈرگ مافیا کے کارندے بھی شامل ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور پشاور کے منشیات ڈیلرز نے وفاقی دارالحکومت کے ڈیلرز سے رابطے منقطع کر دیئے ۔ پولیس نے گرفتار منشیات ڈیلرز سے دیگر بین الصوبائی منشیات مافیا کے ریکارڈ حاصل کرلئے ۔ واضح رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز سید شہزاد ندیم بخاری نے ایس ایچ اوز سمیت ایس پیز کو بھی منشیات کیخلاف ٹاسک سونپا تھا جس کے بعد وفاقی پولیس کی جانب سے نامی گرامی و بڑے منشیا ت ڈیلرز پر ہاتھ ڈالا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہرسے منشیات مافیا کاقلع قمع کرنااولین ترجیح ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں