تاجر زبانی احکامات پرلائسنس نہیں بنوا ئیں گے، انجمن تاجران

  تاجر زبانی احکامات پرلائسنس نہیں بنوا ئیں گے، انجمن تاجران

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری خالد چودھری نے کہا ہے کہ۔۔۔

 اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا قیام قانون سازی کے ذریعے عمل میں لایا گیا تھا، بورڈ نے ابھی تک رولز وضع نہیں کئے۔ اب دکانداروں کو لائسنس بنوانے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے، یہ سب کچھ زبانی ہو رہا ہے۔ لائسنس بنوانے کے لئے گزٹ نو ٹیفکیشن ہونا ضروری ہے۔ کوئی بھی تاجر بغیر نو ٹیفکیشن کے زبانی احکامات پر یا کسی کی خواہش پر لائسنس نہیں بنوا ئے گا۔ نامزد چیف کمشنر چو دھری محمد علی رندھاوا اپنی اپنی تعیناتی کے بعد فوڈ اتھارٹی کے معاملات کا نوٹس لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں