سرچ آپریشن: 3 رائفلیں، 1 پستول، 1 موٹرسائیکل تھانے منتقل

  سرچ آپریشن: 3 رائفلیں، 1 پستول، 1 موٹرسائیکل تھانے منتقل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کوہسار کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 43 گھروں، 28 گاڑیوں، 31 موٹرسائیکلوں اور 83 مشکوک افراد کو چیک کیا۔۔۔

 تین 12 بور رائفلیں، ایک 30 بور پستول اور ایک بغیر کاغذات موٹر سائیکل کو جانچ پڑتال کے لئے تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنا اور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کیئے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں