آر ڈی اے میں حج کیلئے قرعہ اندازی نائب قاصد و ڈرائیور کامیاب

آر ڈی اے میں حج کیلئے قرعہ اندازی  نائب قاصد و ڈرائیور کامیاب

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)راولپنڈی ڈ ویلپمنٹ اتھارٹی کی ایمپلائز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام آرڈی اے میٹنگ روم میں حج 2024 کے حوالے سے قرعہ اندازی کی تقریب ہوئی۔

 جس کی صدارت ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے کی۔ اس موقع پر گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین میں قرعہ اندازی کی گئی جس میں دو ملازمین نائب قاصد شاہد ندیم اور اسد عباس ڈرائیورکے نام نکلے جو حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے جائیں گے ۔ افسران وملازمین نے انہیں مبارکباد دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں