13ملزم گرفتار، 4 موٹر سائیکل، 2 پستول، ڈھائی کلو چرس برآمد

 13ملزم گرفتار، 4 موٹر سائیکل، 2 پستول، ڈھائی کلو چرس برآمد

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی پولیس نے 13 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور چوری 4 شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے۔

بنی پولیس نے عمیر سے 10 لٹر شراب، صادق آباد پولیس نے شارن سے 10 لٹر شراب، سول لائنز پولیس نے سجاد سے 5 لٹر شراب،کلرسیداں پولیس نے عرفان سے 1 بوتل شراب، ریس کورس پولیس نے نعمان سے پستول، صدرواہ پولیس نے امداد اللہ سے پستول، نصیرآباد پولیس نے عباس احمد سے 4 ہوائیاں برآمد کیں۔ سول لائنز پولیس نے عدنان سے 1 کلو 500 گرام چرس، روات پولیس نے نازک حسین سے 1 کلو 180 گرام چرس، ا یئر پورٹ پولیس نے شیر عالم سے 200 گرام چرس برآمد کی۔ بنی پولیس نے ندیم،عباد اللہ اور راشد کو گرفتار کرکے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل برآمد کئے۔ ملزمان موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ تمام مقدما ت درج کر لئے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں