ایس ایچ اوز کو تھانوں میں شام 4 تا 6 بجے موجودگی یقینی بنانیکا حکم

 ایس ایچ اوز کو تھانوں میں شام 4 تا 6 بجے موجودگی یقینی بنانیکا حکم

اسلام آباد(دنیا نیوز)آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ تھانوں میں سائلین کے مسائل کے حل کیلئے ایس ایچ اوز کیلئے دو گھنٹے کا وقت لازم کر دیا گیا ہے۔

 عوامی خدمت کے لیے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ایچ اوز روزانہ شام 4 تا 6 بجے تھانوں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ تمام ایس ایچ اوز کی ان اوقات میں سیف سٹی سے منسلک کیمروں سے نگرانی کی جائے گی اور ان کی بائیو میٹرک حاضری کا جائزہ لیا جائے گا۔ پبلک سروس ڈ لیوری میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں