ریاستی میڈیا کے مسائل حل کر رہے،وزیراعظم آزادکشمیر

ریاستی میڈیا کے مسائل حل کر رہے،وزیراعظم آزادکشمیر

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم آزاد کشمیر چو دھری انوارالحق نے کہا ہے کہ ریاستی میڈیا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔۔

 پرنٹ میڈیا کیلئے مختص بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے، مالیاتی سال مکمل ہونے سے قبل جو قسط ملے گی اس سے بقایا جات بھی ادا کریں گے اور مزید فنڈز جاری کیے جائیں گے۔ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کمیٹی بنا دی، میڈیا ریگولیشن سے متعلق قانون سازی کرنے کے ضمن میں بنائی گئی حکومتی کمیٹی بل اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی سے مشاورت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جموں کشمیر ہائوس اسلام آباد میں صدر آل کشمیر نیوز پیپرز سوسائٹی امجد چودھری سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں