اسسٹنٹ کمشنرز متحرک : گرانفروشی ، پلاسٹک بیگز کے استعمال پر 6 گرفتار : 2کارواش سینٹر ٹائر شاپ سیل

اسسٹنٹ کمشنرز متحرک  :  گرانفروشی  ،  پلاسٹک  بیگز  کے  استعمال  پر   6 گرفتار  :  2کارواش  سینٹر  ٹائر  شاپ  سیل

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے جی سکس آبپارہ اتوار بازار کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے قیمتوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال کی، اشیا زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے اور پولی تھین بیگز کے استعمال پر 4افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

 دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے گلبرگ گرین میں دو غیر قانونی پٹرول ڈسپنسرز ضبط کیے اور دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا، انہوں نے داروغہ چوک پر ایک ٹائر شاپ اور دو کار واش سٹیشنز سیل کر دیئے، اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ بھی عائد کیا اور دیگر کو وارننگ جاری کی۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز و مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف آپریشن کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر رورل نے ایف سکس، لوہی بھیر، سہالہ اور گردونواح کے علاقوں سے 32بھکاریوں کو گرفتار کیا، جن میں سے پروفیشنل بھکاریوں کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی کم عمر بچوں کو ایدھی سینٹر بھیج دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ایچ نائن اتوار بازار کا دورہ کیا، قیمتوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال کی اور قیمت کی فہرستوں کی عدم دستیابی اور اشیا زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے پر 46000روپے جرمانہ عائد کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں