شامی تعلیمی اداروں سے تعاون کر ینگے ،چیئر مین ایچ ای سی

 شامی تعلیمی اداروں سے تعاون کر ینگے ،چیئر مین ایچ ای سی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)شام کے ایک وفد نے نائب وزیر تعلیم ڈاکٹر رامی وحید الذھلی کی قیادت میں جمعہ کو ایچ ای سی سیکرٹریٹ میں چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد سے ملاقات کی۔

دونوں فر یقین نے باہمی دلچسپی و تعلیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔چیئرمین نے کہا ایچ ای سی شام کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے ۔وفد کے سربراہ ڈاکٹر رامی نے شام کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں کھلے دل سے تعاون کی پیشکش کرنے پر ایچ ای سی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان میں شام کے سفیر ڈاکٹر رمیز الراعی نے کہا کہ پاکستان اور شام کے تعلقات کی ایک طویل تاریخ ہے جو سیاسی مفادات سے بالاتر ہیں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور شام کو دونوں اطراف کے لوگوں کے فائدے کے لیے اقتصادی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات استوار کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں