اسلام آباد میں 2ڈکیت ہلاک، فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی

اسلام آباد میں 2ڈکیت ہلاک، فائرنگ میں ہیڈ کانسٹیبل زخمی

اسلام آباد،راولپنڈی ( دنیا نیوز ، خبر نگار ) اسلام آباد میں تھانہ بنی گالا کی حدود میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران شہری کیساتھ پولیس اہلکار کو بھی زخمی کر دیا جبکہ فرار کی کوشش میں دو ڈکیٹ ہلاک ہوگئے ۔

ادھر راولپنڈی میں پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ تھانہ بنی گالا کی حدود میں ڈاکوؤں نے شہری سے ڈکیتی کی اور اسے شدید زخمی کر کے فرار ہوگئے ، ڈولفن سکواڈ نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک ہیڈ کانسٹیبل ظہیر کو شدید زخمی کردیاجسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی پر بھی فائرنگ کی، فائرنگ تبادلے کے دوران دو ڈکیت ہلاک ہوگئے ۔ دوسری طرف راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے میں ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے کانسٹیبل آصف زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار دو ملزم فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں