تعلیمی اداروں کو کو ڑا کرکٹ سے پاک کرنے کیلئے مہم شروع

 تعلیمی اداروں کو کو ڑا کرکٹ سے پاک کرنے کیلئے مہم شروع

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں کو کوڑا کرکٹ سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔۔۔

مہم کے ذریعے بچوں، اساتذہ اور کمیونٹی کی شمولیت سے تعلیمی اداروں کی صفائی، خوبصورتی اور ماحول کی نگہداشت کے جذبے کو اجاگر کیا جائیگا جبکہ باہمی اختلافات کی صورت میں غصے کے بجائے افہام و تفہیم سے کام لیا جائیگا۔ مہم کا آغاز پی بی ایف انٹرنیشنل کالج ایچ نائن اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب ا ور آگاہی واک سے کیا گیا۔ سی ای او، ایس او ایس فاؤنڈیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل نے دارالحکومت کی صفائی اور سبزہ برقرار رکھنے میں اجتماعی ذمہ داری کی اہمیت پر زور دیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں