مزدور کے مسائل ملکر حل کرنا ہونگے ، کنٹری ڈا ئریکٹر آ ئی ایل او

  مزدور کے مسائل ملکر حل کرنا ہونگے ، کنٹری ڈا ئریکٹر آ ئی ایل او

اسلام آباد (دنیا رپورٹ)اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور مزدوروں کی بین الاقوامی تنظیم نے انٹرنیشنل لیبر ڈے پر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا ۔

کنٹری ڈائریکٹر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن گیر تھامس نے اپنے خطاب میں کہا مزدور کے مسائل مل کر حل کرنا ہونگے ، یہ تقریب اسلام آباد انتظامیہ کے انسانی حقوق کی فراہمی کا بڑا ثبوت ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر عثمان اشرف اور ا سسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ عبد اللہ خان ، وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر شہزاد علی خان ,کمشنر سوشل سکیور ٹی رابعہ اورنگزیب نے بھی خطاب کیا ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا اگر معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو اپنے گھروں اور دفاتر میں کام کرنے والے ماتحت سٹاف کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہونی چا ہئے ، کنٹری ڈائر یکٹر گیر تھامس نے کہا موسمیاتی تبدیلیوں ، معاشی مسائل اور بیروزگاری کے مسائل سے تمام سٹیک ہولڈرز باہمی تعاون سے نمٹ سکتے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں