فیس بک پر دوستی کرکے لوٹنے والی شوہر سمیت گرفتار

فیس بک پر دوستی کرکے لوٹنے والی شوہر سمیت گرفتار

مری (نمائندہ دنیا) فیس بک پر دوستی کرکے شہریوں کو لوٹنے والی خاتون خاوند سمیت گرفتار کر لی گئی ۔

 ملزمان لوگوں کو بہلا پھسلا کر ان سے دوستی کر کے ویرانے میں ملنے کے بہانے بلا کر گن پوا  ئنٹ پرلوٹ لیتے تھے ۔چند روز قبل واحد عباسی کو اسکی فیس بک فرینڈ مسما ۃ ( م )نے اسے کڑبگلہ/باسنکیری علاقہ تھانہ پھگواڑی کے مقام پر بلایا،جب واحد جنگل میں پہنچا تو وہاں پانچ چھ مسلح افراد موجود تھے جنہوں نے اس سے دو موبائل فون اور 50 ہزار روپے چھین لئے ، واحد عباسی نے درخواست تھانہ پھگواڑی میں دی جس پر پولیس نے مرکزی ملزمہ (م )اور اسکے خاوند اسامہ ظہیر کو گرفتار کر کے دو قیمتی موبال فونز اور 3500 روپے برآمد کرلئے جبکہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے کا رروا ئی جا ری ہے ۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں