حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ، شزہ فاطمہ

حکومت خواتین کو بااختیار  بنانے کیلئے پرعزم ، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے ، حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے ۔

جمعہ کو وزیر مملکت برائے آئی ٹی سے پی ٹی اے کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک میں ڈیجیٹل صنفی شمولیت اور ڈیجیٹل منتقلی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔پی ٹی اے وفد سے گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے ، وفد نے کہا کہ پی ٹی اے ڈیجیٹل انکلوژن کے ذریعے ٹیلی کام شعبے کی ترقی و ترویج کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے ۔ وفد میں سیدہ شفق کریم، ڈائریکٹر وائرلیس لائسنسنگ اینڈ ہیڈ ڈیجیٹل جینڈر انکلوژن کمیٹی ربیعہ پرویز، ڈائریکٹر کوآرڈینیشن اور ملاحت عبید ڈائریکٹر پی آر شامل تھیں۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں