میرج سرٹیفکیٹ چند گھنٹوں میں جاری کرنیکا فیصلہ

میرج سرٹیفکیٹ چند گھنٹوں میں جاری کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد میں شادی شدہ جوڑے میرج سرٹیفکیٹ چند ہی گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے ۔

اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اسلا م آباد عرفان میمن کی زیر صدارت اجلاس میں گزشتہ روز کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ یونین کونسلز، لوکل گورنمنٹ دفاتر اور خدمت مراکز سے میرج سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے ۔ دفاتر میں شہریوں کی آگاہی کے لیے تشہیری مہم بھی شروع کی جائے ۔ عرفان میمن نے ہدایت کی کہ شہریوں کو چند ہی گھنٹوں میں میرج سرٹیفکیٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں