مری، والد نے فائرنگ کر کے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا

 مری، والد نے فائرنگ کر کے بیٹی اور نوجوان کو قتل کردیا

مری(نمائندہ دنیا)مری کے نواحی علاقہ باڑی ساملی کمپنی باغ میں دہرے قتل کی واردات، لڑکی کے باپ نے گولیاں مار کر بیٹی اور ایک نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

مقتول محمد زعفران اور رابعہ کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔قتل کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ ادھر ایس ایس پی آپریشنز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو فوری مو قع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں